علی امین گنڈاپور کو تقریر نہیں کرنی چاہیے تھی مشیر اطلاعات: بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو تقریر نہیں کرنی چاہیےتھی۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نےکہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر معذرت کرچکے ہیں،لوگ تجربے سےسیکھتے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہاکہ دیر رات کےبعد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سےرابطہ ہوا لیکن تفصیل سےبات نہیں ہوسکی،کل رات کو وضاحت کردی تھی کہ ان کےساتھ دو افراد تھےان دو کےبھی فون بند تھے۔

گنڈاپور سے رابطے بحال، گرفتاری کی خبریں جھوٹی نکلیں

بیرسٹر سیف نےکہا کہ تقریر میں بعض ایسےالفاظ استعمال کیےگئے جو نازیبا تھے، تقریر میں بعض ایسے الفاظ تھےجو کسی کی نظر میں قابل اعتراض ہوسکتے تھے،اگر قابل اعتراض الفاظ ادا ہوئےبھی ہیں تو ان کےلیےقوانین موجود ہیں۔ڈیفامیشن لاء اوردیگرقوانین ہیں، ان کےتحت کارروائی کرلیں،یہ نہ کریں کہ پارلیمنٹ کااجلاس ختم ہوتےہی ایم این ایز کو پکڑنا شروع کردیں،پورےملک میں ٹینشن پھیلا دی گئی۔

 
 

Back to top button