علی امین گنڈاپور نے 5 کے بجائے 50 کروڑ روپے کے صوابدیدی فنڈز خرچ کیے

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے صوابدیدی فنڈ میں رواں مالی سال کے دوران غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے تحت 5 کروڑ روپے کے بجائے 50 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ، یعنی فنڈ میں 10 گنا اضافہ ہوا۔
آئندہ مالی سال کے لیے بھی وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز کی مد میں 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ دستیاب سرکاری دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ مالی سال میں مختص کردہ 5 کروڑ کی رقم میں بے تحاشا اضافہ کرکے 50 کروڑ روپے استعمال کیے گئے۔
بیجنگ کانفرنس میں پاکستان نے بھارتی بیانیہ بےنقاب کردیا
اسی طرح، تحائف اور تفریح کی مد میں بھی رواں مالی سال کے دوران 11 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، جو مختص کردہ رقم سے کہیں زیادہ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے صرف اس مد میں 8 کروڑ 50 لاکھ روپے زائد خرچ کیے۔
اس کے علاوہ، سروس چارجز کی مد میں 15 کروڑ روپے جبکہ سیکرٹ فنڈز کی مد میں 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، جو مالی شفافیت کے حوالے سے اہم سوالات کو جنم دیتے ہیں۔
