افغان فورسز کے فضائی حملے میں‌ ڈپٹی گورنر ہلاک

کابل (پاکستان نیوز)افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں فضائی حملے کے دوران کاپیسا کے ڈپٹی گورنر سمیت 10شہر ی جاں بحق ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے بڑے شہروں کو تیل کی سپلائی بھی روک دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغان فورسز اور طالبان میں افغانستان کے بیشتر صوبوں میں جھڑپیں ہورہی ہیں جبکہ افغان طالبان نے صوبہ جوزان کے شہر شبر غان پر قبضے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے طالبان سے نیمروز اور بامیان کے شہروں کا قبضہ واپس لینے کا دعویٰ بھی کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد طالبان کی جانب سے افغانستان کے 85فیصد علاقوں پر قبضے کا دعویٰ کیاگیا تھا۔

Back to top button