علی امین گنڈاپور کا افغانستان اپنا مذاکراتی وفد بھیجنے کا اعلان
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر افغانستان سے مذاکرات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو افغانستان کےساتھ مذاکرات میں کامیابی نہیں ملی، بہت جلد اپنا صوبائی وفد افغانستان بھیج رہا ہوں
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کاکہنا تھاکہ افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سےہی حل ہوگا۔
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ وفاقی حکومت کو افغانستان کےساتھ مذاکرات میں کامیابی نہیں ملی،اپنا صوبائی وفد بہت جلد افغانستان بھیج رہا ہوں،ہم ان سے بات چیت کرکے مسائل کا حل نکالیں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ دو ہفتے کے اندر وفد افغانستان جاکر بات چیت کرےگا، وفد میں تمام قبائل کے مشران شامل ہوں گے اور پوری امید ہےکہ وہ ہمارے جرگے کےساتھ تعاون کریں گے۔
حکومت نےپی ٹی آئی کے مطالبات پرجواب تیارکرنےکی تردید کردی
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کاکہنا تھا کہ ملک میں سیاسی مخالفت پر مقدمات بنائے جارہے ہیں، القادر ٹرسٹ بنانے پر عمران خان کو اندر رکھا گیا ہے اور القادر ٹرسٹ میں مفت تعلیم دی جارہی تھی۔