فلسطین کیساتھ کشیدگی،امریکہ نے اسرائیل کی حمایت کردی

فلسطین اوراسرائیل کے مابین کشیدگی کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ہر قسم کی مدد اور تعاون کی پیشکش کردی ۔
امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ اسرائیل کیساتھ کھڑا ہے اور اسرائیلی حکومت اور عوام کی ہر قسم کی مدد کیلئے تیار ہیں۔
امریکی صدر کی جانب سے اسرائیل پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا کہ امریکہ کسی اور اسرائیل مخالف فریق کی جانب سے اس صورت حال کا فائدہ اٹھانے کے خلاف وارننگ جاری کر رہا ہے۔‘
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ حماس کے دہشت گردوں کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کے خلاف بلا اشتعال حملوں کی واضح طور پر مذمت کرتا ہے اور یہ کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اس آپریشن کے سلسلے میں اسرائیل حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا، ”ہم اسرائیلی حکومت اور عوام کے ساتھ جم کر کھڑے ہیں اور ان حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی شہریوں کے لیے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘