علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

انسداد دہشت گردی عدالت نےوزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپورکےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے حسن ابدال میں درج مقدمےمیں جاری وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

علی امین گنڈا پور کےوکیل محمد فیصل ملک کی جانب سے وارنٹ گرفتاری معطل کرنےکی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ نےعلی امین گنڈا پور کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کی ہے۔

ہم پی ٹی آئی سے اخلاص کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں : احسن اقبال

 

علی امین گنڈا پور کےوکیل نےپشاور ہائیکورٹ کا حکم نامہ عدالت میں جمع کیا جس کے بعد عدالت نے علی امین گنڈا پور کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نےعلی امین گنڈا پورکو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی منسوخ کر دی۔

Back to top button