علی ڈار وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس تعینات

سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے معاون خصوصی برائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس تعینات کردیے گئے ہیں۔
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق علی مصطفیٰ ڈار کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا معاون خصوصی برائے برائے مصنوعی ذہانت مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ تقرری رضارکارانہ( بغیر تنخواہ کے) بنیادوں پر ہوگی اور فوری طور پر نافذ العمل ہوگی، یہ تقرری آئین پاکستان کے آرٹیکل 130(11) اور پنجاب ایڈوائزرز (تنخواہ، الاؤنس اور مراعات) آرڈیننس 2002 کے سیکشن 3 کے تحت کیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری کیا گیا۔
