علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کرلیا گیا ہے۔
ایران کی اعلیٰ ترین قیادت سے متعلق ایک غیرمعمولی دعویٰ سامنے آیا ہے،اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملے میں شہید ہونے والے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کرلیا گیا ہے۔
تاہم اس خبر کی تاحال ایرانی سرکاری حلقوں کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے پاسداران انقلاب کے حوالے سے خبر دی ہےکہ سپریم لیڈر کے انتخاب کےلیے مجلس خبرگان کا اجلاس جاری ہے اور نئے سپریم لیڈر کے انتخاب میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتاہے۔یہ فیصلہ ایران کی مذہبی و سیاسی قیادت کے اندرونی مشاورتی عمل کےبعد سامنے آیا، تاہم سرکاری ذرائع خاموش ہیں جس کے باعث صورت حال غیرواضح ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کےبعدٹرمپ نےنئی حکومت کے قیام پرلب کشائی کردی
یاد رہے کہ ایران کے آئین کےمطابق سپریم لیڈر کے انتخاب کا عمل مکمل طور پر ‘مجلسِ خبرگان’ یعنی ‘اسمبلی آف ایکسپرٹس’ کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔یہ مجلس 88 جید علمائے دین اور فقہا پر مشتمل ہوتی ہے،جن کا انتخاب ہر 8 سال بعد براہِ راست عوامی ووٹوں کے ذریعے کیاجاتا ہے۔
