علی لاریجانی کی شہادت سپریم لیڈر کی شہادت سے بڑا سانحہ قرار

برطانوی اخبار نے ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی شہادت کو سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے بھی بڑا سانحہ قرار دیا ہے۔

اخبار کے مطابق علی لاریجانی سیاست کے ماہر اور مرد میدان تھے، اور نہ صرف ایران بلکہ روس، چین اور دیگر کئی ممالک میں ان کا ذاتی اثر موجود تھا۔ اسی وجہ سے ان پر اسرائیل کے حملے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

برطانوی اخبار نے مزید لکھا کہ علی لاریجانی کی موت پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ایران کے لیے سب سے بڑا سانحہ ہے۔

موت کا پیچھا کرنے والے ایران کے فلسفی سپاہی علی لاریجانی

یورپی کونسل برائے بین الاقوامی تعلقات میں ایرانی امور کے ماہر ایلی جیرن مائے نے بھی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کوشش ہے کہ جنگ بندی اور ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے تمام راستے بند کر دیے جائیں۔

جیرن مائے کے مطابق علی لاریجانی وہ شخص ہو سکتے تھے جو جنگ بندی اور مذاکرات کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے تھے۔

Back to top button