گلوکار علی ظفر کی آواز میں پی ایس ایل 9 کا ترانہ ریلیز

پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے لیے علی ظفر کی آواز میں خصوصی ترانہ جاری کر دیا گیا ہے، ایونٹ کا انتھم ’’کُھل کے کھیل‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے، اینتھم میں علی ظفر کےساتھ گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے، خیال رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا
فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں ہوگا۔
