عالیہ بھٹ کا آل بلیک لک لباس سوشل میڈیا پروائرل

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا میلان فیشن ویک میں پہنا گیا آل بلیک لباس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد میمز کی شکل اختیار کر گیا۔

اداکارہ نے معروف برانڈ گوچی کا لمبا سیاہ کوٹ اور کالا چشمہ پہن کر تقریب میں شرکت کی، جسے بعض صارفین نے فلم دی میٹرکس کے انداز سے مشابہ قرار دیا، ان کا یہ انداز دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر طنز و مزاح کا موضوع بن گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب عالیہ بھٹ کو میمز کا سامنا کرنا پڑا ہو، اس سے قبل بافٹا 2026ء سے متعلق اور شو کافی ود کرن میں زبان پھسلنے کے واقعات پر بھی انہیں مذاق کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ایک کنٹینٹ کری ایٹر نے انہیں بھارتی اداکار راجپال یادیو کے مزاحیہ کردار  چھوٹا ڈان سے تشبیہ دی، جس پر کمنٹس میں بعض صارفین نے لکھا کہ چھوٹا ڈان نے یہ لک بہتر انداز میں اپنایا تھا، جبکہ کچھ نے دعویٰ کیا کہ عالیہ کینڈل جینر کو کاپی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

 

Back to top button