علیزے شاہ بدتمیزی کا مقابلے جیتنے کے لیے فیورٹ قرار

پاکستانی سوبز انڈسٹری میں اگر بدتمیزی کا کوئی مقابلہ ہو تو اتھری اداکارہ علیزے شاہ کو جیتنے سے کوئی نہیں روک پائے گا۔ ’’سسرال میرا‘‘ ڈرامے سے بہترین پرفارمنس کا ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ زرنش خان بھی اب اداکارہ علیزے شاہ کی بدتمیزی سے متاثرہ نکلیں، انکا کہنا ہے کہ بدتمیزی کے مقابلے میں جیت اداکارہ علیزے شاہ کی ہی ہو گی۔

ایک شوبز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زرنش خان نے بتایا کہ انٹرنیٹ پر ان سے متعلق بہت ہی غلط معلومات دستیاب پھیلائی گئی ہیں، البتہ انخے بارے کم عمری میں شادی کرنے کی بات درست ہے۔ زرنش خان نے کہا کہ اگر روحانی موضوع پر بحث ہو تو وہ فیروز خان سے جیت نہیں پائیں گی جبکہ اعتراف کیا کہ وہ آئمہ بیگ کے مقابلے میں اچھی انگریزی نہیں بول سکتی ہیں۔

مہوش حیات اور فواد خان اب امریکی ویب سیریز میں

اداکارہ نے بتایا کہ اگر کسی بھی معاملے پر بحث ہو تو وہ عمران عباس سے جیت جائیں گی، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر فریال محمود کے ساتھ ڈانس مقابلہ ہو تو وہ ان سے ہار جائیں گی، زرنش خان نے بتایا کہ وہ کبھی بھی پلاسٹک سرجری نہیں کرائیں گی، وہ 10 سال کے بعد بھی ایسی ہی رہیں گی کیونکہ انکی خوبصورتی نیچرل ہے اور وہ کافی کم عمر ہیں۔

زرنش خان نے خوبصورتی بڑھانے کے لیے پلاسٹک سرجری کرانے والی اداکاراؤں کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ سب پہلے خوبصورت ہوتی تھیں، اب سب بطخوں کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں زرنش خان نے یہ بھی کہا کہ اگر بدتمیزی کرنے کے معاملے پر ان کا مقابلہ علیزے شاہ ہو جائے تو وہ ہار جائیں گی اور علیزے جیت جائیں گی۔

واضح رہے کہ زرنش خان نے ڈرامہ سیریل ’’انجانے نگر، محبت اب نہیں ہوگی، ڈھول بجنے لگا، سسرال میرا، خدا نہ کرے، اے زندگی، صحرا میں سفر، لاج، خوبصورت، من چاہی، سن یارا، سمیت دیگر سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Back to top button