"گھنگھریالے بالوں، میک اپ پر اداکارہ علیزے شاہ تنقید کی زد میں”

اداکارہ علیزے شاہ اپنے گھنگھریالے بالوں، اور ہر وقت کے میک اپ کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں، اس مرتبہ تنقید کے نشتر معروف اداکارہ روبینہ اشرف نے برسائے ہیں۔

نجی ٹی وی کے شو کے دوران میزبان کی جانب سے جب روبینہ اشرف سے اداکارہ عیلزے کے متعلق سوال کیا گیا تو روبینہ نے علیزے کو زیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کو اپنے گھنگھریالے بالوں اور ہمیشہ کے میک اپ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

روبینہ اشرف نے میزبان کے ایک سوال پر کہا کہ ’علیزے کو ہر ڈرامے میں لپ سٹک اور گھنگھریالے بالوں کے ساتھ دیکھا جاتا ہے، یہاں تک کہ اگر ڈرامے میں سحری کا سین ہے تو اس کے لیے بھی میک اپ نہیں اُتارا جاتا۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اگر میں علیزے کو اپنے کسی ڈرامے میں کاسٹ کروں تو کم از کم کسی ایک ڈرامے یا سین میں تو اسے بغیر میک اَپ کے دکھاؤں گی، جس پر میزبان نے تکرار کرتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری کی تمام ہی اداکارائیں میک اپ کو ترجیح دیتی ہیں اس میں کسی ایک کو تنقید کا نشانہ بنانا زیادتی ہوگی۔

بات صرف روبینہ اشرف پر ہی ختم نہیں ہوتی بلکہ سینئر ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ علیزے کو سوشل میڈیا سے زیادہ اداکاری پر توجہ دینی چاہئے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی اداکار کی جانب سے علیزے شاہ پر تنقید کی گئی ہو اس سے قبل اداکار یاسر نواز، نوید رضا سمیت دیگر بھی اداکارہ پر تنقید کر چکے ہیں یہاں تک کہ اُنہیں اپنے ہیئر سٹائل، فیشن اور پہناووں کے باعث بھی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

علیزے شاہ میڈیا کو انٹرویو دینا پسند نہیں کرتی اور ان کے بقول اس کی وجہ سماجی انزائٹی ہے، ڈان آئیکون کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا بہت کچھ ہے جس پر میں بات کرنا چاہتی ہوں مگر کچھ کہہ نہیں پاتی، متعدد بار ایسا بھی ہوا کہ میرے الفاظ کو غلط انداز سے پیش کیا گیا۔

اداکاری کے مقابلے میں نوجوان اداکارہ کا نام ہر چند ہفتوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرتا ہے جس کی وجہ مختلف تنازعات ہوتے ہیں۔

گاڑی میں سیگریٹ پیتے ہوئے اپنی ویڈیو پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں اس گاڑی میں اپنے خاندان کے ساتھ تھی؟ اگر میرے گھروالوں کو کوئی مسئلہ نہیں تو سوشل میڈیا بے نام اور بغیر چہرے کے افراد میری شخصیت کے بارے میں فیصلہ کرنے والے کون ہوتے ہیں؟

توشہ خانہ کے تحائف ایک گالی کیوں بن گئے؟

Back to top button