ام رباب چانڈیو تہرے قتل کیس میں تمام ملزمان بری

دادو میں ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کے ہائی پروفائل کیس میں ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تمام 8 نامزد ملزمان کو باعزت بری کر دیا۔ اس میں پیپلز پارٹی کے دو ایم پی ایز بھی شامل تھے۔
عدالت کے مطابق سردار احمد خان چانڈیو اور برہان خان چانڈیو سمیت کسی بھی ملزم پر جرم ثابت نہیں ہو سکا، اس لیے تمام ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔
یہ مقدمہ میہڑ کے تہرے قتل کیس سے متعلق تھا اور تقریباً 8 سال 3 ماہ تک عدالت میں زیرِ سماعت رہا۔ دورانِ سماعت مجموعی طور پر 392 پیشیاں ہوئیں۔ فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج اور ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ دادو کے جج حسین کلور نے ایک ماہ قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
فیصلہ سنانے سے قبل سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے۔ ضلع بھر کے 30 تھانوں کے ایس ایچ اوز، 6 ڈی ایس پیز اور 589 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے، جبکہ عدالت کے اطراف دو کلومیٹر تک ناکہ بندی کر کے سڑکیں سیل کی گئیں۔
فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مدعیام رباب چانڈیو تہرے قتل کیس میں تمام ملزمان بری نے کہا کہ ان کے حوصلے بلند ہیں۔ ان کے وکیل صلاح الدین پہلوار نے اعلان کیا کہ ماڈل کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔
