اسٹیٹ بینک سمیت تمام بینکس 6 دن کھلے رہیں گے
وزیر اعظم شہباز شریف کے ہفتہ وار 2 تعطیلات کرنے کے حکم کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت تما م بینک 6 دن کھلے رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے مہینے میں بینکوں کے نئے اوقات کا ر کا اعلان کردیا ہے جن پر تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے (ڈی ایف آئیز) اور مائیکروفنانس بینک بھی عملدرآمد کریں گے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق دفتر کے اوقات پیر تا جمعرات اور ہفتے کو صبح 8 بجے تا دوپہر 3 بجے ہوں گے، جس میں دوپہر 1 بجے تا 1 بج کر 30منٹ تک وقفہ برائے نماز ہو گا اور جمعے کے دن دفتر کے اوقات کسی وقفے کے بغیر صبح 8 بجے تا دوپہر 1 ایک بجے تک ہوں گے۔
پریس ریلیز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے دیگر بینکوں /مائیکروفنانس بینکوں کو مزید ہدایت کی کہ وہ عوام سے لین دین کے لیے درج ذیل کم از کم کاروباری (بینکاری) اوقات پر عملدرآمد کریں: پیر تا جمعرات اور ہفتہ کے دن صبح 8 بجے تا دوپہر 1 بجے نماز کے وقفے کے بغیر جبکہ جمعہ کے دن دفتر کے اوقات کسی وقفے کے بغیر صبح 8 بجے تا دوپہر12 بجے تک ہوں گے۔