علی امین گنڈاپورکوہٹانےسےعمران خان کےسارےدروازےبندہوئے،شیرافضل

رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کاکہناہے کہ عمران خان کی سب سے بڑی غلطی علی امین کو ہٹانا تھی، کیونکہ ان کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے بعد تمام دروازے بند ہو گئے۔

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کاصحافیوں سےگفتگو کرتےہوئےکہا کہ جو لوگ اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کے لیے نعرے لگاتے ہیں وہ خود ہی نہیں چاہتے کہ یہ ملاقات ہو۔عمران خان کے گھر پر عید منانے سے متعلق دعوے درست معلوم نہیں ہوتے اور موجودہ سیاسی صورتحال میں ان کی رہائی کے امکانات واضح نظر نہیں آتے۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ عمران خان کو جن لوگوں سے امیدیں تھیں وہ اب مختلف سمت میں جاچکے ہیں اور پارٹی کے اندر ایسے عناصر موجود ہیں جو عمران خان کی ملاقاتیں محدود رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض لوگ خود یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں عمران خان سے نہ ملوایا جائے تاکہ وہ تحریک کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہ کرسکیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین کے مقابلے میں پارٹی کے اندر ہی یہ بات کی جا رہی ہے کہ سہیل آفریدی عوام میں زیادہ مقبول ہیں، تاہم اگر کوئی بھی رہنما عملی طور پر عوام کے درمیان جائے تو اس کی اصل مقبولیت سامنے آجائے گی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بعض رہنماؤں نے اپنی پوری ٹیم سوشل میڈیا خصوصاً ٹک ٹاک پر بنا رکھی ہے اور مختلف گروپس ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مہم چلاتے ہیں۔

 

Back to top button