9 مئی حملوں میں ملوث تمام چہرے پہچانے جا سکتے ہیں، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو تحریک انصاف کی جانب سے کیے گئے حملوں میں ملوث تمام افراد کی شناخت ممکن ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے روز کرنل شیر خان سمیت کئی شہداء کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا، لہٰذا اب آکر واویلا نہ کیا جائے۔

دریں اثنا پارلیمنٹ ہاؤس میں  گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف اس وقت مختلف دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں احتجاج علیمہ خان کا گروپ کر رہا ہے، بشریٰ بی بی کا، گنڈاپور کا یا شیرافضل مروت کا۔

حکومت کے خاتمے تک احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے ، پی ٹی آئی

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات ہم نے نہیں کیے، ڈیڑھ سال بعد جنہیں سزائیں ہوئی ہیں، وہ اپنے اعمال کا نتیجہ بھگت رہے ہیں۔ جو حملے کیے گئے ان میں شریک تمام چہروں کی شناخت کی جا چکی ہے، پھر یہ کون سا انصاف کا قتل ہے؟

ایک سوال کے جواب میں عطا تارڑ نے کہا کہ ایرانی صدر کے حالیہ دورۂ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔

Back to top button