پی ٹی آئی کے تمام گروپ اختلافات کے باوجود عمران خان کے اندر رہنے پر متفق ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مختلف گروپوں میں ہزاروں اختلافات موجود ہیں، لیکن ایک بات پر سب متفق ہیں کہ عمران خان اندر ہی رہیں۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت عمران خان کے لیے رہائی فورس بنائے گی، مگر دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی یا احتجاج نہیں کرے گی۔
عمران خان کی ہسپتال منتقلی ممکن کیوں نہ ہو سکی؟ اندرونی کہانی منظر عام پرآگئی
خواجہ آصف نے مزید کہا پختونخوا کی حکومت شہدا کے جنازوں میں شرکت سے گریز کرے گی۔روزانہ پولیس اہلکار شہید ہو رہے ہیں، لوگ زندہ جلائے جا رہے ہیں، مگر عمران خان ترجیح اول و آخر ہے۔وزارت اعلیٰ بچاؤ نمبر ٹانگو، صوبہ گیا بھاڑ میں، وطن کی سلامتی کی کوئی اہمیت نہیں۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر بیٹھے لوگ ایک دوسرے کو گالی دے رہے ہیں، اور باہر بیٹھے یو ٹیوبرز کی دھندہ عروج پر ہے۔ ان کے مطابق پارٹی کے مختلف گروپوں میں اختلافات بے شمار ہیں، لیکن سب کی یکسوئی صرف خان کی رہائی پر مرکوز ہے۔
