علامہ ناصرعباس نے حکومت کومذاکرات کی پیشکش کردی

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
علامہ راجاناصرعباس کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، حکمران آئیں اس پر بات کریں۔خیبرپختونخوا کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ کا وزیراعظم سے ملاقات کرنا بہت ضروری ہے تاکہ صوبے کو درپیش بحرانوں سے نکلنے کا راستہ نکل سکے۔
علامہ ناصر عباس نے واضح کیاکہ اپوزیشن حکومت کو مذاکرات کے لیے خوش آمدید کہتی ہے اور بال اب حکومت کی کورٹ میں ہے کہ وہ بات چیت کے لیے آگے آئے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ صوبے کے متعدد مسائل ہیں اور ان کے حل کے لیے وفاق کے سامنے معاملات رکھنا لازم ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ہم تیار ہیں، اور پہل انہی کو کرنا ہوگی۔
