ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت کے الزامات درست نہیں

سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت نے ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت کے حکومتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کے الزامات درست نہیں ہیں. میڈیا رپورٹس کے مطابق چودھری شجاعت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کے الزامات سننے میں آ رہے ہیں جو کہ بالکل بھی درست نہیں ہیں. انہوں نے کہا کہ تاریخ میں عدم اعتماد کی یہ پہلی ایسی تحریک ہے جس میں نہ تو کوئی ووٹ خرید رہا ہے اور نہ ہی کوئی ووٹ بیچ رہا ہے، یہ محض پراپیگنڈا ہے.
نامناسب زبان کے استعمال پر شہباز گل کو قانونی نوٹس
چودھری شجاعت نے اپنی گفتگو میں حکومت کے جلسے نکالنے کے عمل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن تو ہمیشہ جسلے جلوس نکالتی ہے تاہم ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت ایک ہی مسئلے پر جلسے نکالنے جا رہی ہے. چودھری شجاعت نے اپوزیشن اور حکومت دونوں کو جلسے ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ ان جلسوں میں اگر کوئی مر گیا یا مروا دیا گیا تو سبھی پچھتائیں گے.
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور حکومتی اراکین کی جانب سے مسلسل یہ الزامات لگائے جا رہے ہیں سندھ ہاوس ہارس ٹریڈنگ کا مرکز بن گیا ہے اور وہاں اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کا عمل جاری ہے.
