مسجد الحرام میں داخلے کیلئے نئے راستے مختص

کرونا کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافے کی وجہ سے مسجد الحرام میں داخلے کے لیے نئے راستے مختص کر دیئے گئے ہیں۔

عمرہ معتمرین کے لیے 34 راستے مختص کیے گئے اور ہر راستے پر سماجی دوری سے متعلق آگاہی کے ہدایت نامے آویزاں ہیں جبکہ فرش پر مخصوص نشانات بھی لگائے گئے ہیں۔

مسجد الحرام کی تمام عمارتوں کی صفائی اور جراثیم کش سپرے کے سلسلے کو دگنا کر دیا گیا جس کے پیش نظر اب مقدس مقامات پر دن میں 10 بار جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی امریکن دانیال شون “مین آف دی ائیر 2021“ قرار

حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے قرآن پاک کے نسخوں کی بھی باقاعدگی سے صفائی کی جاتی ہے، مسجد الحرام کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہدایت ناموں کو عمرہ معتمرین کی حفاظت کے پیش نظر مختص راستوں پر آویزاں کیا گیا ہے۔

 

Back to top button