فیملی کےساتھ پارٹی قیادت بھی عمران خان کے ساتھ ہے،بیرسٹرگوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کاکہناہے کہ علیمہ خان اور فیملی کی عمران خان سے محبت اپنی جگہ، مگر پارٹی قیادت بھی عمران خان کے لیے ہر جگہ کھڑی ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مخالفین دانستہ طور پر پارٹی میں اختلافات کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں کسی قسم کی اندرونی اختلافات یا فارورڈ بلاک موجود نہیں، اور تمام اراکین عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔یہ مخالفین ہیں جو ایسی باتوں کو ہوا دیتے ہیں، پارٹی میں کوئی مخالفت نہیں، کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔ خان صاحب کی قیادت میں سب متحد ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ علیمہ خان بانی چیئرمین کی بہن ہیں اور انہیں اپنے بھائی کے حوالے سے تشویش ہو سکتی ہے، تاہم پارٹی کے منتخب نمائندوں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ علیمہ خان عمران خان کی بہن ہیں لیکن مجھے اپنے اہم این ایز پر فخر ہے انہیں عہدے، گاڑیوں اور کیسز معاف کرنے کی آفر کی جاتی ہے لیکن وہ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ ہم فیملی سے بھی درخواست کریں گے کہ آپ کی محبت اپنی جگہ لیکن ہماری عمران خان کے لیے محبت آؤٹ کلاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ایم این ایز اور سینیٹرز متعدد بار عدالتوں میں پیش ہو چکے ہیں۔

ہم 18 مرتبہ ہائیکورٹ اور 14 مرتبہ سپریم کورٹ جا چکے ہیں، جبکہ بیسیوں مرتبہ اڈیالہ جیل بھی گئے ہیں۔ ہمارے خلاف بیس بیس مقدمات قائم کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہا ہمیں وزارتوں، چیئرمین شپ اور دیگر عہدوں کی پیشکش کی گئی، حتیٰ کہ مقدمات ختم کرانے کی بھی بات کی گئی، مگر ہم نے سب ٹھکرا دیا اور خان صاحب کے ساتھ ڈٹے رہے۔

Back to top button