آلو بخارا بزرگ خواتین کی ہڈیوں‌ کا بہترین محافظ

دنیا بھر میں وافر اگنے والا پھل آلوچہ یا آلوبخارا خشک ہونے پر ہڈیوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر عمررسیدہ خواتین اسے معمول میں شامل رکھیں تو ان کی ہڈیوں کی کثافت (بون ڈینسٹی) برقرار رہتی ہے۔

اگرچہ آلوبخارا ہماری پسندیدہ اشیا کی فہرست میں شامل نہیں لیکن اسے طبی فوائد کے لیے ضرور کھایا جاسکتا ہے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستانی خواتین ہڈیوں کی کمزوری اور تکلیف کی شکار ہیں۔ پینسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی کھوج بتاتی ہے کہ بالخصوص 40 برس سے زائد عمر کی خواتین آلوبخارے کی 50 سے 100 گرام مقدار کھائیں تو اس سے ہڈیوں کا بھربھرا پن کم ہوسکتا ہے۔

مصنوعی ذہانت قلبی امراض دریافت کرلیے گئے

خواتین میں سُن یاس کے بعد آکسیڈیٹو اسٹریس اور اندرونی سوزش (انفلیمیشن) سے ہڈیوں کی اندرونی کثافت کم ہونے لگتی ہے۔ یہاں تک کہ فریکچر کے واقعات بڑھ جاتے ہیں۔ اب اس مرحلے پر آلوبخارے کو نہ صرف اس عمل کو روکا جاسکتا ہے بلکہ اسے مکمل طور پر الٹانا بھی ممکن ہے۔

اس ضمن میں چوہوں پر کئی تجربات کئے گئے۔ پھر 16 مختلف تحقیقات کا جائزہ بھی لیا گیا جن میں دس کلینیکل اور دو پری کلینکل ٹرائلز شامل ہیں۔ چوہوں کو جب آلوبخارے کے اجزا کھلائے گئے تو ان میں آکسیڈیٹوواسٹریس کی کمی ہوئی اور اندرونی سوزش کم ہونے لگی جو کئی امراض کی وجہ بنتی ہے۔

Back to top button