کالی چائے پینے کے حیرت انگیز فوائد

لوگ 5000 سال سےچائے پیتےآ رہے ہیں۔یہ دنیا میں پانی کے بعد دوسرا سب سے زیادہ پیا جانےوالا مشروب ہے۔

اس آرٹیکل میں ہم خاص طور پر کالی چائےکےبارے میں بات کریں گےجو کہ صحت سےمتعلق کئی فوائد پیش کرتا ہے۔

صحتِ قلب

کالی چائےدل کی صحت کے لیےبہترین ہے۔اس میں Theaflavins ہوتے ہیں جو خون میں کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتےہیں۔ اس میں flavonoids بھی ہوتے ہیں، وہی اینٹی آکسیڈنٹ جو ڈارک چاکلیٹ اور گری دار میوے میں پائے جاتے ہیں جودل کی بیماری کا خطرہ 8 فیصد تک کم کرتے ہیں۔

فالج

فالج اس وقت ہوتا ہےجب دماغ تک خون لے جانے والی نالیوں میں رکاوٹ ہو۔ یہ عالمی سطح پر موت کی دوسری بڑی وجہ ہے۔ کالی چائےپینا آپ کے فالج کے خطرے کو کم کرنے کا ایک ذریعہ ہو سکتا ہے۔

جانیے ڈارک چاکلیٹ انسانی جسم کے لیے نقصان دہ ہے یا فائدہ مند

 

توجہ مرکوزکرنے میں معاون

چائےکی دیگر اقسام کے برعکس کالی چائے میں زیادہ کیفین ہوتی ہے جو کافی میں نصف مقدار کے برابر ہے۔ اس میں ایک امینو ایسڈ بھی ہوتا ہے جسے L-theanine کہتے ہیں۔ یہ ہوشیاری اور توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرتا ہے۔

شوگر

بغیرمیٹھے کےکالی چائے پینا خون میں گلوکوز کو کم کر سکتا ہے اور آپ کے جسم کی شوگر کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنا سکتا ہے۔

کینسر

محققین نےدہائیوں سے کینسر پر چائے کے اثرات کا مطالعہ کیا ہے۔ انھوں نے پایا ہے کہ چائے میں موجود پولیفینول بعض قسم کے کینسر سے لڑنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

Back to top button