امریکا نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا،پائلٹ بچ گئے

امریکا نےغلطی سےبحیرہ احمرپراپنا ہی طیارہ مارگرایا۔دونوں پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہےکہ غلطی سےرائےگئے۔ایف اے18ہارنیٹ طیارہ بحیرہ احمر میں امریکی جہازکےقریب سےگزررہا تھا، میزائل کروزگیٹس برگ نےمیزائل مار کر طیارہ غلطی سے مار گرایا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہناہے کہ غلطی سےگرائے گئے امریکی طیارےکا ایک پائلٹ معمولی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اپنے ہی طیارےکومارگرانےکےواقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ بحیرہ احمر گزشتہ ایک برس سےملٹری حب بنا ہوا ہے اور امریکی فورسز یمن کےحوثی باغیوں کی جانب سےبحری جہازوں پرحملوں کو روکنے کیلئےحوثیوں کےٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

گزشتہ روز بھی امریکا نے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور اینٹی کروز شپ میزائل بھی مار گرایا۔

Back to top button