امریکا خارجہ پالیسی پر کنٹرول کھوچکا، یہ جنگ امریکا کی نہیں تھی : عمانی وزیر خارجہ

عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کا امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ امریکا اپنی خارجہ پالیسی پر کنٹرول کھوچکا ہے، جنگ میں شامل ہونا امریکا کی بڑی غلطی ہے،یہ جنگ امریکا کی نہیں تھی۔
برطانوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے کہا کہ امریکا کو موجودہ بحران سے نکلنے کےلیے اتحادیوں کی مدد درکار ہے،گزشتہ 9 ماہ میں دوبار امریکا اور ایران معاہدے کے قریب پہنچے تھے، 28 فروری کو اسرائیل اور امریکا کے حملوں نے ممکنہ امن کو نقصان پہنچایا۔
عمانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کا ردعمل ناگزیر تھا،اگرچہ وہ افسوس ناک اور نا قابل قبول ہے،ایرانی قیادت کےلیے جوابی کارروائی شاید واحد عملی راستہ تھا۔
پاکستان سمیت اسلامی ممالک کا ایران سے ہمسائیہ ممالک پر حملے روکنے کا مطالبہ
بدر البوسعیدی نے کہا کہ جنگ میں شامل ہونا امریکا کی بڑی غلطی ہے،یہ جنگ امریکا کی نہیں تھی،امریکا اور اسرائیل کے مقاصد پورے نہیں ہوں گے۔
