امریکا نےکسی شخصیت کو ریلیف دینےکا نہیں کہا، وزیر دفاع

وزیردفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ امریکا نے پاکستان میں کسی شخصیت کو ریلیف دینےکا نہیں کہا۔

خواجہ آصف کا سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پیسے قومی خزانے کے بجائے کاروباری شخصیت کے اکاؤنٹ میں جمع کروائےگئے، کیس کا فیصلہ کل آئے گا۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ کہ دیکھےکہ القادر یونیورسٹی میں کیا تعلیم دی جاتی ہےاور کیا معیار ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں جو کچھ ہوا، اس کی مثال نہیں ملتی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی بیرون ملک پاکستان کوبدنام کر رہی ہے، یہ بھی واضح کیا کہ امریکا نے پاکستان میں کسی شخصیت کو ریلیف دینےکا نہیں کہا۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کےقائم مقام وزیرخارجہ کےبیان پرسخت ردعمل دیتے ہوئے تمام الزامات مسترد کردیے کہا یہ  پاکستان پرملبہ ڈالنےکی کوششیں کی جا رہی  ہیں۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا یواین مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کےمطابق افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی، القاعدہ، داعش سمیت دو درجن سےزائد دہشت گرد گروپ آپریٹ کررہےہیں جبکہ افغانستان 2024 میں داعش کی بھرتیوں اور سہولت کاری کا مرکز بھی  رہا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف  نے عبوری افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  دہشت گردی کےبنیادی ڈھانچےاورافغان سرزمین کو دوسرےممالک کےخلاف استعمال ہونےسے روکنےکیلئے اقدامات کریں۔

Back to top button