دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں : امریکا

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتےہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نےکہاکہ دہشت گردی اور شدت پسندی کےخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج پر امن ہونےچاہییں، حکومت پاکستان کو مظاہرین سے احترام کےساتھ نمٹنا چاہیے۔
میتھیو ملر نے ٹرمپ کی اتحادی ممالک کو دھمکیوں سےمتعلق مؤقف دین سے گریز کیا۔
ایک سوال کےجواب میں انہوں نےکہاکہ بھارتی ہم منصبوں سے سکھ رہنما کےقتل کی سازش پر بات ہوتی رہی ہے۔
واضح رہےکہ نومبر 2023 میں امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سکھ رہنما کےقتل کی سازش کو بےنقاب کیاتھا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی شہری اور سکھ ایکٹوسٹ گرپتونت سنگھ پنوں کےقتل کی منظوری اُس وقت کے ’را‘ چیف سمنت گوئل نےدی تھی۔
رپورٹس کےمطابق امریکی خفیہ ایجنسیوں کاکہنا تھاکہ کرائے کے قاتلوں سےرابطہ ’را‘ کےافسر وکرم یادیو نے کیا۔ ’را‘ نے قتل کاحکم اُس وقت دیاجب جون 23 میں نریندر مودی امریکا کےدورے پر تھے۔
حکومت کا سائبر کرائم کے قانون میں ترامیم کا فیصلہ
امریکی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیاتھاکہ امریکی ایجنسیوں نے ملزمان کےمودی کے قریبی حلقے سےممکنہ روابط کےشواہد بھی حاصل کرلیے ہیں۔
امریکی شہری گرپتونت سنگھ کو قتل کرنےکی بھارتی سازش بے قاب ہونے کےبعد امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارت کا ہائی پروفائل دورہ منسوخ کردیا تھا۔
