امریکی شہری کو75 سال بعدحقیقی بھائی بہن مل گئے

امریکی شہری کو 75سال بعد کرسمس کے موقع پر حقیقی بہن بھائی مل گئے۔

75سالہ ڈکسن ہینڈشا کا خیال تھا وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھی لیکن دہائیوں بعد ان کے علم میں یہ بات آئی کہ ان کےاور بہن بھائی بھی ہیں۔

نارتھ کیرولائنا میں رہنےوالےڈکسن ہینڈشاخاندان کی سالانہ کرسمس پارٹی میں شرکت سے قبل ویک اینڈ پر روچیسٹر، نیو یارک پہنچےجہاں انہوں نےاپنےسوتیلے بہن بھائیوں سےملاقات کی۔

ڈکسن نےمیڈیا سےگفتگو میں کرتےہوئے بتایا کہ انہوں نے پوری زندگی کہیں نہ کہیں اپنے بہن بھائیوں کےہونےکاخواب دیکھا۔انہوں نےاس کواپنے لیے کرسمس کا معجزہ قرار دیا۔

انہوں بتایا کہ ہفتے کے روز انہوں نے 50 سے زائد رشتہ داروں سے ملاقات کی جنہیں وہ کچھ عرصہ پہلے تک نہیں جانتے تھے۔ یہ ملاقات (جس میں ان کے کزن اور ان کے بچے شامل تھے) ان کے لئے ایک خوش گوار سرپرائز تھا کیوں کہ وہ اپنے گود لینے والے والدین کے اکلوتے واحد بچے تھے اور ان کی اپنی بھی کوئی اولاد نہیں ہے۔

ڈکسن کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایسے فرد سے کبھی نہیں ملے جن سے ان کا خون کا رشتہ ہو۔ انہیں کبھی بھی اتنی بے لوث محبت کا احساس نہیں ہوا۔

Back to top button