اسرائیل میں امریکی صحافی کو ایرانی حملے کی کوریج سے روک دیا گیا

اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے امریکی میڈیا کے صحافی کو ایران کے میزائل حملے کی تل ابیب میں کوریج سے روک دیا گیا ۔
مذکورہ رپورٹر ایران کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد متاثرہ علاقے کی براہ راست کوریج کرنے کےلیے پہنچا تھا۔
اس موقع پر اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں نے صحافی کو وہاں سےلائیو کوریج میں حملے سے ہونے والے نقصانات دکھانے سے روک دیا۔
امریکا اسرائیلی جارحیت کی حمایت کر رہا ہے ، ایرانی وزارت خارجہ
دوسری جانب ایران کےاسرائیل پر جوابی حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔
ایران نےاسرائیلی حملوں کیخلاف جوابی حملے کیے جنہیں ’وعدہ صادق سوم‘ کا نام دیا گیا تھا۔
ایران نےان جوابی حملوں میں اسرائیلی شہروں پر میزائلوں کی بارش کردی تھی۔
