بدلتا امریکی لہجہ،لگتاہےٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی،ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی تجاویز کی وصولی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کا بدلتالہجہ  بتارہاہے کہ ٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی ہے۔

عباس عراقی نے کہا کہ امریکہ پہلے ایران سے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنےکا مطالبہ کر رہا تھا ۔امریکا مختلف ثالثوں کے ذریعے پیغامات بھیج رہا ہے ، ان پیغامات کا تبادلہ مذاکرات نہیں، جنگ کے مستقل خاتمے اور نقصانات کا ازالہ چاہتے ہیں ، پڑوسی ممالک کو پیغام ہے کہ امریکا سے فاصلہ رکھیں۔

دوسری جانب روسی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کے  ترجمان نے  خلیجی ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ  امریکیوں کو ان کے اڈوں سے نکال باہر کریں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ خلیجی ریاستوں نے امریکیوں کو نہیں نکالا تو امریکی اڈوں کو مزید نقصان پہنچائیں گے۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ اُن امریکی فوجیوں کا تعاقب کر رہے ہیں جو بھاگ گئے اور ہوٹلوں میں چھپے ہیں، ہم اس ہوٹل کو امریکی سمجھتے ہیں جس میں امریکی فوجی اکٹھے ہوں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران نے ثابت کردیا کہ امریکی ایف 35 طیارے اب محفوظ نہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ عالمی تجارتی گزرگاہ آبنائے ہرمز اب پہلے جیسی نہیں رہے گی۔

Back to top button