سپر ماڈل آمنہ بابر نے شوہر سے طلاق کی تصدیق کر دی

شادی کے صرف تین برس بعد ہی معروف سپر ماڈل اور اداکارہ آمنہ بابر کی اپنے شوہر سے طلاق ہوگئی ہے، انہوں نے انسٹا گرام پر طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں اب مشترکہ طور پر بیٹی کی پرورش کررہے ہیں۔ آمنہ بابر نے فروری 2019 میں قریبی دوست زاہد نون کے ساتھ شادی کی تھی، ان کے ہاں اسی سال دسمبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، شادی کے تین سال بعد اب اداکارہ نے انسٹا گرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے تصدیق کر دی کہ ان کی طلاق ہو چکی، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی طلاق کب ہوئی۔

آمنہ بابر سے ایک مداح نے سوال کیا تھا کہ اب وہ اپنے شوہر کے ساتھ انسٹا گرام پر تصاویر کیوں شیئر نہیں کرتیں؟ اس پر انہوں نے اپنی طلاق ہو جانے کی تصدیق کی۔ آمنہ بابر نے بتایا کہ ان کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں چل رہے تھے، جس وجہ سے طلاق ہو گئی، لیکن اداکارہ نے سابق شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے والد ہیں اور دونوں اب بھی بیٹی کی مشترکہ طور پر پرورش کر رہے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں آمنہ نے کہا کہ وہ طلاق ہو جانے پر دُکھی نہیں ہیں اور وہ طلاق یافتہ خواتین سے متعلق لوگوں کی سوچ تبدیل کرنے کے لیے معاملے پر کھل کر بات کر رہی ہیں۔

آمنہ نے لکھا کہ طلاق کا مطلب میاں اور بیوی کے رشتے کا خوشگوار اختتام ہے، اسی لیے میں نے خوشی سے اپنی طلاق کی تصدیق کی ہے۔ طلاق کے بعد کی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ماڈل نے لکھا کہ وہ شادی کے خاتمے کے بعد اب کافی بہتر محسوس کر رہی ہیں، انکا کہنا تھا کہ اب میرا واحد مقصد بیٹی کی بہتر پرورش کرنا ہے۔ کچھ دیگر سوالوں کے جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ان کا وزن 49 کلو جبکہ قد 5 فٹ 6 انچ ہے اور ان کی رنگت اگرچہ گوری ہے۔ حقیقت میں ان کی جلد خراب ہے مگر وہ میک اپ کی وجہ سے کافی خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔

آمنہ نے آپریشن کے ذریعے اپنی بیٹی کی پیدائش بارے بھی بات کی اور بتایا کہ ان کے گائنا کولوجسٹ ایک مرد ڈاکٹر تھے۔

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارائیں کتنے پیسے لیتی ہیں؟

یاد رہے کہ آمنہ بابر کے ہاں دسمبر 2019 میں بیٹی ناز آفرین کی پیدائش ہوئی تھی، آمنہ بابر گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے ماڈلنگ اور فیشن انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ آمنہ بابر کا شمار سپر ماڈلز میں ہوتا ہے، شادی، بیٹی کی پیدائش اور طلاق کی وجہ سے اگرچہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ماڈلنگ کی دنیا میں اتنی متحرک نہیں رہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر اپنی مصروفیات کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتی رہی ہیں۔
Amina Babar divorced latest Urdu showbiz news

Back to top button