امیرجماعت اسلامی کی 28اگست کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل

بجلی کے زائد بلوں اور صرف 2ماہ کے ریلیف کیخلاف امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے تاجروں سے 28اگست کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل کردی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جماعت اسلامی بہت بڑی رابطہ عوام مہم چلا رہی ہے،حق دو عوام کو تحریک قومی ایجنڈا ہے۔بجلی کی قیمتیں تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف گیس کے بلوں میں اضافہ و فیول ایڈجسٹمنٹ جیسے ٹیکسز کے خلاف عوامی مہم چلا رہے ہیں۔اس وقت فیصلہ کیا ہے تنظیمی ذمہ داران سے بات چیت کرکے تحریک پر لائحۂ عمل بنایا جائے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلوچستان کا دورہ کیا سندھ و پنجاب ،پنجاب پشاور میں تنظیموں کو متحرک کریں گے،پہلے مرحلے میں 28اگست کو مکمل شٹر ڈائون کریں گے، ہم چاہتے ہیں ٹیکس کا نیٹ ورک بڑھے ایف بی آر کرپشن کا گڑھ بناہوا ہے۔ایف بی آر کے پچیس ہزار عملہ نے ایک سال میں 12سو 99ارب روپے کرپشن کی،ایف بی آر کے لوگ کرپشن جو کررہے ہیں اگر یہ کرپشن ختم ہوجائے تو عوام کو ریلیف ہی مل جائے۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ تاجروں ، صنعتوں کا پہیہ جام کرنے والے ہیں بہت ضروری عوامی یکجہتی ہو،اس بار تاجروں میں اتحاد پایا جاتا ہے اس مسئلہ کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہتے۔حکومت تاجروں کو تقسیم کرنا چاہتی ہے تاجروں و عوام میں کوئی تقسیم نہیں ہے،ہم نے ایک تاریخ کو ہڑتال کا اعلان کیاہے،ہر صورت 28اگست کو شٹر ڈائون ہڑتال ہوگی،یکم ستمبر سے جماعت اسلامی ممبر شپ ہر گلی محلے ہر بستی و شہر میں شروع ہوگی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جبر کے نظام کے خلاف بڑے ہدف سے تنظیم کو نچلی سطح پر پھیلا رہے ہیں۔حکومت کو حالات کا ادراک کرنا چاہئیے بجلی کے بلوں میں دو ماہ کا ریلیف عوام پر احسان نہیں خیرات نہیں بجلی کے ٹیرف کے مطابق بل آنے چاہئیں۔
امیرجماعت اسلامی نعیم الرحمان نے کہاکہ شریف خاندان کی آئی پی پیز سے پنجاب کے عوام کو خیرات دے رہے ہیں۔آئی پی پیز کے کیپسٹی پے منٹ چار پانچ سو ارب روپے کا بجلی بلوں میں ریلیف دیدیں تو عوام کو ریلیف مل جائے گا،بجلی بلوں میں ریلیف مونگ پھلی کے دانے سے بہلایا نہیں جا سکتا مکمل ریلیف دینا پڑے گا۔
فتنہ پارٹی جلسہ جلسہ،احتجاج ،احتجاج کھیل رہی ہے ،عظمی بخاری
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گیس کے بلوں کو مزید بڑھا رہے ہیں فیول ایڈجسٹمنٹ لائن لاسز اور مہنگا تیل ہوتا ہے جس کا بوجھ عوام پر ڈال دیا جاتا ہے، فیول ایڈجسٹمنٹ حکومت و بجلی اداروں کا شیطانی کھیل ہے،نیپرا و ڈسکوز کی خاموش حمایت سے حکومت اپنا فیصلہ دے دیتی ہے۔عوامی عدالت لگے شیطانی اتحاد سے عوام پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے اپنے حصہ کا کام کررہے ہیں، کومت ایسے اقدامات کررہی ہے عوام چور بن جائیں۔مسائل کی بنیاد پر قوم کو اکٹھا ہونا ہوگا۔
