اپوزیشن درست کررہی، پی ٹی آئی چھوڑنے کااعلان کردیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں انکا کہنا تھا ڈرامہ ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نے جو کچھ کیا، ثابت ہوگیاکہ اپوزیشن جو کچھ کررہی تھی درست کررہی تھی۔
انہوں نے لکھا کہ میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں،آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی۔
عمر سرفرازچیمہ نے گورنر پنجاب کا حلف اٹھالیا
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سور ی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد صدر مملکت عارف علوی کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز دی تھی ، جسے صدر نے منظور کر لیا۔