عامر لیاقت کی تیسری بیوی دوسری اہلیہ کو واپس بلانے پر تیار

تحریک انصاف کے رنگیلے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی جانب سے حال ہی میں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ ان کی اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ سے شادی اب تک برقرار ہے اور وہ اب بھی ان کی عزت کرتے ہیں۔ تام اس بیان کے بعد عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے غصہ کرنے کی بجائے کہا ہے کہ اگر طوبیٰ ان کے شوہر کی زندگی میں واپس آنا چاہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

یاد رہے کہ ایک حالیہ انٹرویو میں عامر لیاقت نے دعوی کیا تھا کہ طوبیٰ سے میری شادی ختم نہیں ہوئی اور وہ اب بھی میری بیوی ہیں کیونکہ میں نے انہیں طلاق نہیں دی۔ عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں آج بھی طوبیٰ کی بہت عزت کرتا ہوں، میں نے کبھی انہیں برے الفاظ میں یاد نہیں کیا، لہذٰا اگر آج بھی وہ اپنے گھر آنا چاہیں تو میرے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں۔

انٹرویو کرنے والے میزبان نے دانیہ شاہ سے پوچھا آپ نے عامر لیاقت کو شادی کے فوری بعد ایک اور شادی کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے لیکن جو لڑکی اپنے شوہر سے پیار کرتی ہے وہ تو نہیں چاہتی کہ اس کا شوہر اور شادی کرے؟ جواب میں دانیہ شاہ نے کہا جہاں میرے شوہر خوش ہوں گے، میں بھی وہاں خوش ہوں گی، ان کی خوشی میں میری خوشی اور میری خوشی میں ان کی خوشی ہے۔

صنم سعید فلم میں بے ڈھنگا ڈانس کرنے پر تنقید کی زد میں

طوبیٰ کی واپسی سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر دانیہ شاہ نے کہا کہ اگر طوبیٰ واپس آنا چاہیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، میں انہیں بڑی بہن سمجھوں گی اور انکی عزت کروں گی۔ عامر لیاقت نے اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے شوبز میں آنے سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ میں دانیہ کو بھی شوبز میں ساتھ لے کر چلوں گا۔ میں پہلے بھی اپنی بیوی طوبی کو ساتھ لے کر چلا تھا، اور انہیں شوبز میں متعارف کروایا تھا۔

میں دانیہ شاہ کو بھی رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے ساتھ لے کر چلوں گا۔ اس کے علاوہ میں اردو نیٹ فلکس کے ساتھ کچھ ڈرامے کررہا ہوں تو ہوسکتا ہے کہ شاید میں دانیہ کو ان ڈراموں میں بھی ساتھ لے کر چلوں۔ یاد رہے کہ دنیا سے عامر لیاقت نے تیسری شادی کی ہے۔

Back to top button