آپریشن غضب للحق: کابل اور ننگرہار میں ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفراسٹرکچر تباہ

آپریشن غضب للحق کے تحت افغانستان میں کامیاب فضائی حملے جاری ہیں، پاک افواج نے کابل اور ننگرہار میں افغان طالبان کی فوجی تنصیبات، ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفراسٹرکچر کو تباہ کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق پاک افواج نے 16 مارچ کی شب کابل اور ننگرہار میں افغان طالبان کی فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا،ان حملوں میں کابل میں دو مقامات پر ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر اور ایمونیشن سٹوریج کو مؤثر انداز میں تباہ کیا گیا۔
ذرائع کےمطابق فضائی حملے ک بعد سیکنڈری ڈیٹونیشن کی وجہ سے بلند ہوتے شعلے اس بات کی تصدیق کرتےہیں کہ یہ بارود کا بہت بڑا ذخیرہ تھا۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق افغان طالبان کےترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا ڈرگ ہاسپٹل کو نشانہ بنانےکا بیان مضحکہ خیز ہے۔
پاک افواج نے ننگرہار میں بھی کارروائی کرتے ہوئے 4مقامات پر افغان طالبان کی ملٹری تنصیبات کو کامیابی سےنشانہ بنایا۔ننگرہار میں ملڑی تنصیبات سے ملحقہ لاجسٹک انفراسٹرکچر کو تباہ کیاگیا،فضائی کارروائیوں میں ایمونیشن،ٹیکنیکل انفرسٹرکچر کو بھی تباہ کیاگیا۔
آپریشن غضب للحق اہداف تک جاری رہے گا، سکیورٹی ذرائع
سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔
