پاکستان کے مفاد میں حکمران اتحاد میں مکمل یکجہتی کی فضا قائم ہے : راجہ پرویز اشرف

مرکزی رہنما پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ حکمران اتحاد میں مکمل یکجہتی کی فضا قائم ہے، یہ یکجہتی پاکستان کے مفاد میں ہے اور پیپلز پارٹی کا حکومتی اتحاد میں رہنا پاکستان کے مفاد میں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ حکومت نے آرڈیننس کے معاملے پر ہمارے واک آؤٹ کا نوٹس لیا اور یہ اچھی بات ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکمران اتحاد میں مکمل یکجہتی کی فضا ہے، حکومتی اتحاد میں یکجہتی پاکستان کے مفاد میں ہے اور پیپلز پارٹی کا حکومتی اتحاد میں رہنا پاکستان کے مفاد میں ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی مفاد میں فیصلے کرنے چاہئیں،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا معاملہ حل ہو جائے گا، پیپلز پارٹی اتحادی ہے، پیپلز پارٹی کا اپوزیشن لیڈر نہیں ہوگا۔
ملک کو نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے : اسد قیصر
یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی نے صدر مملکت آصف زرداری کے دستخط کے بغیر سپیشل اکنامک زونز آرڈیننس جاری کرنے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا تھا۔پیپلزپارٹی کے احتجاج کےبعد حکومت نے ترمیمی آرڈیننس واپس لےلیا تھا۔
