تحریک تحفظ آئین کانفرنس کو فسطائیت سے روکنے کی کوشش کی گئی : ترجمان پی ٹی آئی

مرکزی رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھاکہ اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین کانفرنس کو فسطائیت سے روکنے کی کوشش کی گئی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ ہوٹل انتظامیہ کو دھمکیاں دی گئی،یہ سڑک پر احتجاج نہیں بلکہ کانفرنس تھی، ہوٹل میں ہونے والی کانفرنس کو روکنا ایک بیہودہ عمل ہے،کانفرنس کے شرکا نےگیٹ پھلانگ کر گیٹ کھولے۔

ان کاکہنا تھاکہ جب تک آئین و قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ملک کسی سمت نہیں جاسکتا،اس کانفرنس کو روکنے کی کوشش کرنے والوں کی مذمت کرتےہیں، مجھے نہیں معلوم کہ اس حکومت کے مشیر کون ہیں۔

شیخ وقاص اکرم کاکہنا تھاکہ اس ملک میں احتجاج کے حق کو بالکل ختم کر دیا گیا ہے جب کہ آئےروز نئے قوانین بنائے جارہے ہیں تاکہ کوئی احتجاج نہ کرسکے۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت نے چند کروڑ میں ہارس اینڈ کیٹل شو کیا جب کہ پنجاب میں ایک ارب 70 کروڑ روپے میں ہوا،اس کے علاوہ صحت کےکئی منصوبے پی ٹی آئی نے شروع کیے تھے۔

ان کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی پنجاب حکومت کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کرےگی، پی ٹی آئی عوامی پیسہ پر ذاتی تشہیر پر عدالت جائےگی،عوام کا پیسہ ذاتی تشہیر پر خرچ کرنا پنجاب اور پاکستان کے عوام کےساتھ ظلم ہے،پنجاب قرض پر چلنے والا صوبہ ہےجس کی کارکردگی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرام نے کہاکہ ہمارے بہت سے کارکن ابھی تک جیلوں میں ہیں،خیبرپختونخوا کے گرفتار کارکنوں کو اس لیےتنگ کیا جارہا ہے تاکہ آئندہ اس صوبے کے کارکن کسی کال پر باہر نہ نکلیں۔

پیکاسمیت تمام غیرآئینی ترامیم ختم کی جائیں،اپوزیشن اتحاد

انہوں نے کہاکہ جو عمران خان کی کال پر جلسے میں کارکن نہیں لاسکتے انہیں آئندہ انتخابات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جب کہ جو لوگ ہمیں چھوڑ کر چلےگئے ہم نہ ان کا حال احوال رکھتے ہیں نا وہ ہمارا۔

Back to top button