ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئےجوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب

لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل طلب کرلیاگیا۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت لاہور ہائی کورٹ میں10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل2بجے سپریم کورٹ کے کمیٹی روم میں ہوگا۔

جوڈیشل کمیشن کو10 ایڈیشنل ججزکیلئے49 نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے ناموں پر غور ہوگا۔

لاہور ہائیکورٹ کیلئے4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز کےناموں پر غور ہوگاجن میں ڈسٹرکٹ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد اکمل خان، ڈسٹرکٹ سیشن جج جزیلہ اسلم،ڈسٹرکٹ سیشن جج ابہر گل خان کےناموں پر غور ہوگا، اجلاس میں45سینئر وکلاء کے ناموں پر غور ہوگا۔

اجلاس میں ایڈووکیٹ عدنان شجاع بٹ، ایان طارق بھٹہ، امبرین انور راجہ کے ناموں پر غور ہوگا۔

اجلاس میں اسد محمود عباسی،عصمہ حامد،بشریٰ ،اقبال احمد خان، سلطان محمود، غلام سرور کے ناموں پر غور ہوگا۔

اجلاس میں حیدر رسول مرزا، حارث عظمت، حسیب شکور ،حسن نواز مخدوم، ہماں اعجاز زمان کے ناموں پر غور ہوگا، اجلاس میں خالد اسحاق، ملک جاوید اقبال وئیں، ملک محمد اویس خالد کے ناموں پر غور ہوگا۔

اجلاس میں ملک وقار حیدر اعوان،میاں بلال بشیر، مغیث اسلم ،محمد اورنگزیب خان، محمد جواد ظفر، محمد نوید فرحان کے ناموں پر غور ہوگا۔

اجلاس میں نوازش علی پیرزادہ،ساجد خان تنولی، ثاقب جیلانی کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں محمد زبیر خالد،منورالسلام، مقتدراختر شبیرکےناموں پرغور ہوگا، اجلاس میں مشتاق احمد مہل، نجف مزمل خان، نوید احمد خواجہ کے ناموں پر غور ہوگا۔

اجلاس میں قادر بخش، قاسم علی چوہان، رافع ذیشان جاوید الطاف کےناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں رانا شمشاد خان، رضوان اختر اعوان، صباحت رضوی کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں سلمان احمد، سمیعہ خالد، سردار اکبرعلی کے ناموں پر غور ہوگا، اجلاس میں شیغن اعجاز، سید احسن رضا کاظمی کےناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں انتخاب حسین شاہ اورعثمان اکرم ساہی کےناموں پر غور ہوگا۔

Back to top button