وادی تیراہ میں کسی بھی وقت آپریشن ہوسکتا ہے۔: رانا ثنا اللہ

 

 

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کےلیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی پالیسی پورے ملک کےلیے ایک ہی ہے، وادی تیراہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی وجہ سے آپریشن ضروری ہے، وادی تیراہ میں کسی بھی وقت آپریشن ہوسکتا ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ کاکہنا وادی تیراہ میں منشیات کی بہت بڑی انڈسٹری ہے،وہاں پر 12 ہزار ایکڑ پر بھنگ کاشت ہوتی ہے،دہشت گرد بھی منشیات سے پیسے کماتے ہیں۔

سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہاکہ وادی تیراہ میں کسی بھی وقت آپریشن ہوسکتا ہے،عوام سے کہاگیا ہےکہ وہ فورسز کی مدد کریں۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے کہاکہ دہشت گردوں کےخلاف کسی قسم کی نرمی نہیں ہوگی، دہشت گرد جہاں موجود ہوں گے اُن کےخلاف کارروائی ہوگی اور وادی تیراہ میں دہشت گردوں کی موجودگی آپریشن کو ناگزیر بناتی ہے۔

خیبر میں بسنے والی اقوام کا جرگہ بلا رہا ہوں،سہیل آفریدی

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے وہاں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوگا،اگر ہمارے پاس خفیہ معلومات ہوئی تو تب بھی آپریشن ہوگا، یہ پالیسی پورے پاکستان کےلیے ہے۔

 

 

Back to top button