سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد آئینی ترامیم کا اپڈیٹڈ مسودہ تیار کرلیا گیا ہے : عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت کےبعد آئینی ترامیم کا اپڈیٹڈ مسودہ تیار کرلیا گیاہے۔
وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا ہےکہ مجوزہ ترمیم کا پرانا مسودہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کےدفتر میں تیار کیاگیا تھا تاہم اب سیاسی جماعتوں سےمشاورت کےبعد آئینی ترامیم کا اپڈیٹڈ مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔
عطا تارڑ نے کہاکہ مشاورت کادائرہ وسیع کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن سے بھی بات چل رہی ہے،پرانا مسودہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کےپاس موجود تھا، تب ہی شق وار مشاورت ہوئی۔
عطا تارڑ کاکہنا تھا کہ آئینی مقدمات کےلیے آئینی عدالتیں ضرور ہونی چاہئیں، جرمنی اور اسپین سمیت دنیا کےکئی ممالک میں علیحدہ آئینی عدالتیں موجود ہیں۔
یاد رہے کہ قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کاکہنا تھاکہ یہ آئینی عدالتیں عام آدمی کو ریلیف دینے کےلیے ہوتی ہیں، آئینی ترمیم پر اتفاق رائے پیدا کیا جا رہاہے۔ انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی نے آئینی ترمیم کے مسودے پر سیاست کی، یہ ملکی سالمیت کا معاملہ ہے، اس پر سازشیں نہیں کرنی چاہییں۔
