انیل کپور اب بگ باس کی میزبانی کریں گے
بھارتی اداکار انیل کپور پہلی مرتبہ ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی سیزن 3 کی میزبانی کریں گے۔
جیو سینما نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹر جاری کیا ہے جس میں انیل کپور کی تصویر کے ساتھ اداکار کی سیزن 3 کی میزبانی کا اعلان کیا گیا ہے۔بگ باس او ٹی ٹی سیزن 1 کی میزبانی معروف فلمساز کرن جوہر نے کی تھی جبکہ دوسرے سیزن کی میزبانی سلمان خان نے نبھائی۔
عدت نکاح کیس : سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی
واضح رہے کہ شو کے امیدواروں کے ناموں کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے لیکن لوگ اس کا شدت سے انتظار کررہے ہیں، شو 21 جون سے نشر کیا جائے گا۔