پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان

حکومت نے آئندہ 15روز کیلئےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے ہوگئی۔

پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں 16 فروری 2026 سے نافذ العمل ہوں گی اور آئندہ پندرہ روز تک لاگو رہیں گی۔

اس سے قبل یکم فروری کو حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی تھی۔

 

Back to top button