پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان

حکومت نے آئندہ 15روز کیلئےپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان کردیا۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 16پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔ڈیزل کی نئی قیمت 280 روپے 86پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

اس سے قبل 15 فروری کو پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

Back to top button