آئندہ 15 روز کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی اور پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2025 سے اگلے 15 روز کےلیے ہوگا۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی کر دی ہے، جس کےبعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 265 روپے 45 پیسے سے کم ہوکر 263 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ہائی سپیڈ کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 79 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے مقرر کی گئی ہے جب کہ پرانی قیمت 284 روپے 44 پیسے فی لیٹر تھی۔
