پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جوکہ یکم جون سے اکتیس جولائی تک ہوں گی، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق سکولوں کو مئی میں امتحان اور یکم اگست سے تعلیمی سیشن شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، طلباء کو یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی، کلاس 8-1 کے امتحانات مئی کے مہینے میں شروع ہوں گے۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس، فیصلوں کا اختیار شہباز شریف کو تفویض
قمحکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں تعلیم سیشن، امتحانات اور گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس میں سندھ میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 2 ماہ ہو نگی، محکمہ تعلیم نے تعلیمی سال میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق رواں تعلیمی سال 31 مارچ کی بجائے 31 مئی کو ختم ہوگا۔ نیا تعلیمی سال یکم اگست 2022 سے 31 مارچ 2023 تک ہو گا۔
