کراچی تا پشاور ریلوے لائن کو اپ گریڈ کرنے کااعلان

حکومت نے کراچی سے پشاورریلوے لائن کواپ گریڈ کرنے کیلئے منصوبے میں اہم پیشرفت ظاہر کردی۔
وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد سی پیک کے تحت 6 ارب 70 کروڑ ڈالرز کے کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیش رفت سامنےآئی ہے جس سے منصوبے پرجلد کام شروع کرنے کی راہ ہموارہوگئی۔
چینی ماہرین کا وفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریگا جس دوران ایم ایل ون منصوبے کے مالیاتی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی،بڈنگ کے بعد منصوبے پر فوری کام کا آغاز کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ نے اگست2024 میں ایم ایل ون منصوبے کے پہلے مرحلے پرمالیاتی یقین دہانی کےحوالے سے مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔
ذرائع کے مطابق ایم ایل ون منصوبے کے لیے 85فیصد یا 5 ارب 70 کروڑ ڈالرز فنڈز چین کی جانب سے فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔
