کانگو وائرس کا بلوچستان میں ایک اور کیس رپورٹ

بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہواہے،جس کےبعد رواں برس صوبے بھر میں کانگو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 23 تک جا پہنچی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کانگو وائرس میں مبتلا 14 سالہ مریض کو فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ منتقل کیاگیا ہے۔مریض کا تعلق کوئٹہ سےہے، ان کےخون ٹیسٹ سےوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایاکہ بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس کے 23 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ اس مرض سےاب تک 5 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ 21 اگست کو بلوچستان کے شہر لورالائی سے کانگو وائرس کاایک اور کیس سامنے آیاتھا، جس کےبعد رواں سال صوبے بھرمیں کانگو سےمتاثر ہونےوالوں کی تعداد 22 ہوگئی تھی۔

Back to top button