کراچی میں کانگووائرس کے ایک اور مریض کاانکشاف

کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے، متاثرہ مریض کو جناح ہسپتال میں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

جناح ہسپتال انتظامیہ کے مطابق، 33 سالہ مریض کو تیز بخار، مسوڑھوں اور ناک سے خون بہنے کی شکایات کے ساتھ ہسپتال لایا گیا تھا، جہاں اس کا پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت نکلا۔

مریض کو فوری طور پر ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ شخص بھینس کالونی کا رہائشی اور پیشے کے اعتبار سے ہیئر ڈریسر ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد کراچی میں کانگو وائرس سے اب تک دو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Back to top button