الیکشن قریب آتے ہی بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بے نقاب

مغربی بنگال، آسام اور دیگر بھارتی ریاستوں میں انتخابات قریب آتے ہی بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بے نقاب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے پاکستانی ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں۔جیلوں میں قید بےگناہ افراد کو نشانہ بنا کر فالس فلیگ کا ماحول تشکیل دینےکی کوشش کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارتی وزراء کے پاکستان مخالف بیانات، سیاسی عزائم کے لیے منظم منصوبہ بندی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انتخابات سے قبل پاکستان مخالف جذبات ابھار کر سیاسی عزائم کے حصول کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ بھارت نے پہلگام جیسا فالس فلیگ آپریشن کیا تو اس بار ہم انہیں کلکتہ تک پہنچاکر آئیں گے۔
سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور حواس باختہ ہو چکا ہے۔
